اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری

   

ممبئی: ملک میں اکتوبرکی خوردہ مہنگائی 14مہینوں کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے آر بی آئی کی جانب سے شرح سود میں کمی کی امیدیں کم ہونے کیساتھ ہی کمپنیوں کے کمزور سہ ماہی نتائج سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ میں افراتفری مچ گئی۔ 30حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 984۔23 پوائنٹس یعنی 1.25 فیصد گرکر 4.5ماہ کے بعد 78,000 سے نیچے آگیا۔