ممبئی، 31 جولائی (یواین آئی) امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی اور جرمانہ عائد کرنے کے اعلان کے بعد جمعرات کو ہندوستانی اسٹاک مارکیٹوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای کاسینسیکس 786.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 80695.50 پوائنٹس پر کھلا۔ پاور گرڈ، ایٹرنل اور ٹاٹا اسٹیل میں خریداری کی وجہ سے ایک وقت میں یہ 81050.83 پوائنٹس تک پہنچ گیا، لیکن پھر 81 ہزار سے نیچے گر گیا۔ خبر لکھنے کے وقت انڈیکس 526.14 پوائنٹس یعنی 0.64 فیصد گر کر 80955.72 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 125.10 پوائنٹس گر کر 24,642.25 پوائنٹس پر کھلا۔ بعد میں 24728.95 پوائنٹس کو چھونے کے بعد، خبر لکھنے کے وقت 148.10 پوائنٹس یعنی 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 24706.95 پوائنٹس پر تھا۔