اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری

   

ممبئی، 21 اگست (یواین آئی) ایشیائی بازاروں سے ملے جلے اشاروں کے درمیان، گھریلو اسٹاک مارکٹس میں جمعرات کو ابتدائی تجارت میں اہم انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 362.62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82220.46 پوائنٹس پر کھلا۔ آخری اطلاعات ملنے تک یہ 189.63 پوائنٹس کے اوپر 82047.47 پوائنٹس پر تھا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس 91.45 پوائنٹس چڑھ کر 25142 پوائنٹس پر کھلا۔ تادم تحریر یہ بھی 42.75 پوائنٹس بڑھ کر 25093.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔ بینکنگ، رئیلٹی، آئل اینڈ گیس اور میٹل سیکٹرز کے حصص میں خریداری کا زور رہا۔ ایف ایم سی جی، آئی ٹی اور فارما سیکٹر اس وقت دباؤ میں ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز، آئی سی آئی سی آئی بینک، ایل اینڈ ٹی اور بھارتی ایئرٹیل کے حصص میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ ہندوستان یونیلیور، انفوسس اور ایٹرنل کے حصص گراوٹ میں ہیں۔