ممبئی: عالمی بازار میں کمزور رجحان کے دباؤ کے تحت مقامی سطح پر غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ آرائی دیکھی گئی۔بی ایس ای سینسیکس 542.10پوائنٹس گر کر 65,240.68 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی 144.90پوائنٹس گر کر 19,381.65 پر آگیا۔ ایک ہی وقت میں بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں مضبوط خریداری رہی۔ اس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.14 فیصد بڑھ کر 29,967.64 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.23فیصد بڑھ کر 34,841.48 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔