اسٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی

   

ممبئی : عالمی منڈی کی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، آئی ٹی، ٹیلی کام اور ٹیک سمیت گیارہ گروپوں میں خریداری کے باوجود ایف ایم سی جی، کنزیومر ڈیوریبلس اور میٹل سمیت نو گروپس میں ہونے والی فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ معمولی اضافہ کے ساتھ بند ہوا۔بی ایس ای کا سینسیکس 13.65 پوائنٹس بڑھ کر81711.76 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 7.15 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 25017.75 پوائنٹس پررہا۔