ممبئی: عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر مالیاتی خدمات، آئی ٹی اور ٹیک سمیت سات گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے شیئر بازار میں لگاتار دوسرے دن بھی گراوٹ رہی۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 106.62 پوائنٹس گر کر 66160.20 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 23.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19636.20 پوائنٹس پر آگیا۔ وہیں بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.55 فیصد بڑھ کر 30159.82 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 34548.46 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔