اسٹاک مارکیٹ گراوٹ سے بحال

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 11 دسمبر (یواین آئی) ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جمعرات کو 50 ہزار کروڑ کی سرکاری سیکورٹیز کی خریداری نے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں کو فروغ دیا، بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 426.86 پوائنٹس (0.51فیصد) چھلانگ لگا کر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 140.55 پوائنٹس یا 0.55 فیصد بڑھ کر 25,898.55 پر بند ہوا۔ مسلسل تین دن کی مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹوں نے اپنی رفتار بحال کر لی ہے ۔ ریزرو بینک نے بینکنگ سسٹم میں لیکویڈیٹی بڑھانے کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر آج 50,000 کروڑ روپے مالیت کی سرکاری سیکیورٹیز خریدیں۔ یہ 18 دسمبر کو دوسرے مرحلے میں اتنی ہی سرکاری سیکورٹیز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔