اسٹنٹ کرتے ہوئے یو ٹیوبربرقعہ پوش لڑکی پر گر پڑا

   

نئی دہلی: کرن کِل نامی یوٹیوبر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سڑک پر اسٹنٹ کرتے ہوئے ایک برقعہ پوش لڑکی پر گرپڑا۔ اس واقعہ میں لڑکی زخمی ہوئی کیونکہ اسٹنٹ کے دوران نوجوان چھلانگ لگاتا جارہا تھا ۔ اِس حادثہ میں لڑکی بھی سر کے بل زمین پر گر پڑی۔ لوگوں نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دہلی پولیس سے نوجوان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔