بنگلورو۔ ہندوستان کے سابق آل راؤنڈر اسٹورٹ ٹیرنس بنی نے پیر کے روز فرسٹ کلاس اور بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ بنی نے یہاں ایک بیان میں کہا میں آپ سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے ۔بنی نے اپنے کرکٹ سفر میں بی سی سی آئی کے اہم رول کو تسلیم کیا اورکہا کہ برسوں تک ان کا اعتماد ان کے لئے بیش قیمتی رہا ہے ۔ بنی نے کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن کا بھی شکریہ اداکیا جس کی وجہ سے انہوں نے ریاست کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور ٹرافی جیتی۔بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں چار رنز پر چھ وکٹیں ونڈے میچ میں کسی بھی ہندستانی بولرکی یہ بہترین کارکردگی۔انہوں نے اپنا ٹسٹ کریر کا آغاز ٹرینٹ برج میں پہلے ٹسٹ میں کیا تھا ۔بولنگ میں تو وہ کچھ خاص نہیں کرسکے تھے لیکن دوسری اننگز میں انہوں نے 78 رنز کی میچ بچانے والی اننگز کھیلی تھی۔