اسٹور میں چوری کرنے والے چور کی گاڑی کا سرقہ

   

* امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک چور کی گاڑی اس وقت چوری ہوگئی جب وہ خود ایک سڑک پر اپنی گاڑی ٹھہرا کر قریبی اسٹور میں چوری کر رہا تھا۔ ولیم کیلے نے پولیس کو اپنی گاڑی کی سرقہ کی اطلاع دی اور کہا کہ گاڑی کی نشست پر وہ اپنی کنجیاں چھوڑ گیا تھا۔ اس واقعہ کا سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے پر پتہ چلا کہ گاڑی کی چوری کی شکایت درج کروانے والا کیلے خود اس ٹور میں چوری کر رہا تھا۔