لندن ۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انگلش اسپنرمعین علی نے بین اسٹوکس کو اپنے ملک کا عظیم آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ایشز ٹسٹ میں کھلاڑیوں میں فائٹنگ اسپرٹ دیکھ کر خوشی ہوئی اور اب انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ بین ا سٹوکس بہترین کرکٹر ہیں جن کے ساتھ انہیں بھی کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایان بوتھم اور اینڈریو فلنٹاف انگلینڈ کے بہترین آل راؤنڈرز تھے لیکن بین اسٹوکس کی صورت میں ایک لیجنڈ کو دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف لیڈز ٹسٹ میں بین ا سٹوکس کی اننگز بہت خاص تھی جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پال ولسن ٹسٹ امپائر بن گئے
سڈنی ۔28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) آسٹریلیائی سابق فاسٹ بولر پال ولسن 5 ستمبر کو چٹاگانگ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین واحد ٹسٹ میچ میں امپائرنگ کریں گے اور وہ پہلی مرتبہ یہ فرائض انجام دیں گے۔ وہ 28ونڈے اور11ٹی ٹوئنٹی میں فرائض انجام دے چکے ہیں اور اپنے ملک کے90 ویں امپائر ہوں گے ۔