لندن۔ انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے اپنی زخمی بائیں انگلی کی دوسری سرجری کرائی ہے ۔ ای سی بی نے جمعرات کو اس کی تصدیق کی ہے ۔ای سی بی نے ایک بیان میں کہا اسٹوکس اب اگلے چار ہفتوں تک ای سی بی کی میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں ریہیبلیشن کی شدید مدت سے گزریں گے ۔ای سی بی کے مطابق30 سالہ اسٹوکس نے4 اکتوبرکو دوسری سرجری کروائی ہے کیونکہ پہلی سرجری سے ان کی انگلی مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی تھی۔ دوسری سرجری کے بعدان کا آسٹریلیا کے خلاف ایشز سے باہر ہونا طے ہے ۔