اسٹوکس کو بی بی سی اسپورٹس پرسنالیٹی ایوارڈ

   

ابردین (اسکاٹ لینڈ ) 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لئے ہیرو ثابت ہونے والے انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوک کو بی بی سی اسپورٹس پرسنالیٹی 2019 ایوارڈ دیا گیا۔ اسٹوکس نے ورلڈ کپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین مظاہرہ کرنے کے علاوہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ایشس سیریز میںقابل ذکر مظاہرہ کئے جس میں خاص کر تیسرا ٹسٹ قابل ذکر ہے۔ اسٹوکس کو اِس ایوارڈ کی دوڑ میں 6 مرتبہ کے فارمولہ ون ورلڈ چمپئن لوئس ہیملٹن اور 200 میٹر کے چمپئن دینا آشر سے مقابلہ تھا۔ 2018 ء اسٹوکس کے لئے جہاں مشکل ترین سال ثابت ہوا تھا کیوں کہ انھیں گزشتہ برس ماہ ستمبر میں برسٹل کے نائٹ کلب میں جھگڑے کے باعث نہ صرف ٹیم سے باہر کردیا گیا تھا بلکہ انھیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔