اسٹوکس کی غیر یقینی بولنگ ،انگلینڈ 189 رنز سے کامیاب

   

Ferty9 Clinic

کیپ ٹاؤن۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کوکیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں 189 رنز سے شکست دے کر4 میچوں کی سیریزمیں 1-1 سے برابری کرلی۔ جنوبی افریقہ کے بیٹسمینوں نے ہارٹالنے کیلئے پورا زورلگایا، لیکن بین اسٹوکس نے آخری گھنٹے میں تین وکٹ نکال کرانگلینڈ کوجیت دلا دی۔ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے سامنے 438 رن کا ہدف رکھا تھا۔ اگرجنوبی افریقہ اسے حاصل کرلیتاتویہ عالمی ریکارڈ ہوتا۔ نیوزی لینڈ کے میدان پرانگلینڈ نے1957 کے بعد پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کوشکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلا ٹسٹ 107 رن سے جیتا تھا۔ بین اسٹوکس کوان کے آل راؤنڈ کھیل کیلئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے اس ٹسٹ میں 119 رن بنائے، تین وکٹ لئے، 32 اوورس کی بولنگ کی اور6 کیچ پکڑے۔ جنوبی افریقہ نے پانچویں اورآخری دن لنچ تک چاروکٹ پر170 رنز بنائے تھے اوراسے کامیابی کیلئے ابھی 268 رن کی درکارتھے ۔ اسپنر ڈام بیس نے لنچ سے 30 منٹ پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی کا اہم وکٹ لیا۔ انہوں نے سوئپ کرنے کی کوشش میں اسکوائرلیگ پر کھڑے جوڈینلی کوآسان کیچ تھمایا۔ ڈوپلیسی نے 19 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے صبح دو وکٹ پر 126 رنز سے کھیلنا شروع کیا۔ فاسٹ بولر جیمس اینڈرسن نے نائٹ واچ مین کیشو مہاراج (5) کو شروع میں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا تھا لیکن وہ ڈوپلیسی تھے جن کا وکٹ انگلینڈ کے لئے زیادہ اہم تھا۔ کپتان ڈوپلیسی کے جانے کے کچھ دیربعد پیٹر ملان کو سیم کرن نے سلپ میں بین اسٹوکس کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ میلان نے288 گیندوں کا سامنا کیا اور84 رنز بنائے، جس میں صرف تین چوکے شامل تھے۔