لندن ۔انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ونڈے کرکٹ سے سبکدوشی واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بین اسٹوکس نے ورلڈکپ کھیلنے کے لیے سبکدوشی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں بین اسٹوکس کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ جوس بٹلر ٹیم کے کپتان ہوں گے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 4 ونڈے میچزکی سیریز 8 ستمبر کو شروع ہوگی۔
نیمار کا الہلال سے معاہدہ
ریاض ۔ برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر بھی سعودی کلب سے کھیلیں گے، ان کا الہلال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہو گیا۔نیمار سعودی عرب کے کلب الہلال چلے گئے ہیں جہاں اْنہیں دو سالہ معاہدے کے تحت 300 یورو ز کا معاہدہ ہوا ہے ۔