٭ برلن : جرمنی کے شہر اسٹٹ گارڈ کی سٹی لائبریری ایک مکعب وضع کی 9منزلہ عمارت ہے جس کے اندرونی حصے شاندار ہیں اور ایک منفرد کمرۂ مطالعہ جو ایک اُلٹے اہرام کی شکل کا ہے جس کی ساخت یون ینگ یی نے کی ہے ۔ یہ بچوں کی ایک لائبریری ہے ۔ میوزک لائبریری، کیفے ، مصوری کی گیلری اور مطالعہ کے کئی کمرے ہیںجن کا افتتاح 2011 ء میں ہوا تھا ۔ اس میں 11500 مربع میٹر بنیادی رقبہ ہے ۔
