اسٹڈی یو کے ورچول فئیر برٹش کونسل میں 21 اگسٹ کو اہتمام

   

حیدرآباد۔ برطانیہ کی انٹرنیشنل تنظیم برائے تعلیمی مواقع و ثقافتی تعلقات برٹش کونسل کی جانب سے 21 اگسٹ کو اسٹڈی یو کے ورچول فئیر کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ برطانیہ ہر سال بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں طلبا کا پسندیدہ مقام رہا ہے ۔ اسٹڈی یو کے فئیرس میں ہزاروں طلبا ‘ والدین ‘ ایجوکیشن کونسلرس اور ایجنٹس شرکت کرتے ہیں تاکہ وہاں کے کورسیس ‘ پیشکش ‘ مہارت ‘ اسکالرشپس وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل کرسکیں۔ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ ورچول فئیر سے طلبا کو برطانیہ کی 35 جامعات کے نمائندوں تک راست رسائی کے ذریعہ فیصلہ سازی میں مدد مل سکتی ہے ۔ اس فئیر کے ذریعہ برطانوی ویزوں ‘ امیکیگریشن کے علاوہ اسکالرشپس وغیرہ کے تعلق سے بھی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ اس کے ذریعہ یونیورسٹیز کے تعلق سے مستند معلومات بھی اکٹھا کی جاسکتی ہیں۔