کراچی۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کہاہے کہ قرنطینہ میں کوئنٹن ڈی کاک بہترین ثابت ثابت ہو سکتے ہیں،جن کے پاس موجود مچھلیاں پکڑنے کی وڈیوز دیکھنے کا موقع مل جائیگا جبکہ انہیں کھانا پکانا بھی آتا ہے لہٰذا یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ پی ایس ایل میں شرکت پر انہوں نے کہا کہ وہ ہوٹل میں قید رہے کیونکہ انہیں سڑکوں پر نہ نکلنے کی ہدایت دی گی تھی اور وہ اتنے احمق نہیں کہ پروٹوکول کی خلاف ورزی کر کے کسی منفی واقعہ کے سبب پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں دوبارہ روکنے پر مورد الزام ٹھہرائے جاتے۔