میلبورن۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین رواں سال بگ بیش لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوران میلبورن اسٹارز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے فرنچائز کو چھ میچوں میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ڈوپنگ کیلئے مزید فنڈز مختص
کرنے کا فیصلہ
کاتو ویٹس، پولینڈ ۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ڈوپنگ کی غرض سے مزید فنڈز مختص کرے گی۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے منتخب صدر کے مطالبے پرکیا گیا ہے۔ آئی اوسی کے سربراہ تھوماس باخ کے مطابق واڈا کو ایک کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ ان پیسوں سے نصف واڈا اولمپکس سے قبل ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹسٹ کرنے اور ان کے سیمپلز محفوظ کرنے جبکہ باقی رقم اس قسم کے معاملات کی تحقیقات پر خرچ کی جائے گی۔