اسٹین کی سبکدوشی متوقع

   

Ferty9 Clinic

ایسٹ لندن۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کے مستقبل کا فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہوگا۔ گیارہ ماہ سے ٹیم سے باہر ڈیل اسٹین نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی سے قبل کہا ہے کہ وہ مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ تک ٹیم کو وائٹ بال میچز کیلئے دستیاب ہوں گے۔

معین علی کی واپسی کا امکان
لندن۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ نے آئندہ ماہ سری لنکائی دورہ پر ٹسٹ سیریزکیلئے بین فوکس اور کیٹن جیننگز کو طلب کرلیا ہے جبکہ معین علی بھی ٹسٹ ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گے۔16 رکنی اسکواڈ میں جانی بیئراسٹو، جوفرا آرچر اور روری برنز شامل نہیں ہیں۔