دبئی۔ دہلی کیپیٹلز کے آسٹریلیا کے اسٹار بیٹسمین اسٹیون اسمتھ آئی پی ایل میں شرکت کے لیے چہارشنبہ کو دبئی پہنچ گئے ۔ اسمتھ اپنے ہوٹل میں چھ دنوں تک قرنطینہ میں رہیں گے ۔آئی پی ایل کا باقی مرحلہ متحدہ عرب امارات کے تین شہروں شارجہ ، ابوظبی اور دبئی میں کھیلا جانا ہے ۔ دہلی کیپیٹلز کا پہلا میچ22 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سن رائزرزحیدرآباد سے ہوگا۔