اسٹیو اسمتھ ٹیم کے لئے ہر مسئلے کا حل بن گئے

   

کینبرا۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) سابق کپتان اسٹیون اسمتھ زبردست بیٹنگ کررہے ہیں۔ حریف بولنگ یا مشکل صورتحال ان کیلئے مسئلہ نہیں۔ وہ ہر پریشانی کا حل بن چکے ہیں۔ نازک حالات سنبھالنے کی اہلیت کی بنا پر ہیڈکوچ جسٹن لینگر اور سابق کپتان اسٹیووا نے انہیں ’’مسٹر فکس اٹ‘‘ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف صرف 51 گیندوں پر80 رنزکی بہترین اننگز کھیلی۔ انہوں نے دنیا کو خبردارکردیا ہے کہ وہ اگلے برس ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کیلئے کس قدر مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔