اسٹیو بینن کے خلاف کارروائی کی منظوری

   

واشنگٹن : امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشیر خاص اسٹیو بینن کیخلاف مجرمانہ کارروائی کی راہ ہموار کردی ہے۔ ان پر کانگریس کی توہین کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسٹیو بینن پر یہ بھی الزام ہیکہ وہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہِل پر ہونے والے حملوں کے دوران کی گئی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات میں تفتیشی کمیٹی کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی ایوان نمائندگان کے 229 ارکان نے بینن کیخلاف کارروائی کی درخواست دفتر استغاثہ کو بھیجنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ دو سے دو ارکان نے اس کی مخالفت کی ہے۔