اسٹیٹ آف دی یونین خطاب سے دنیا کو بہت کچھ کہنا اور بتانا ہے : ٹرمپ

   

واشنگٹن ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ وہ اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے ذریعہ دنیا کو ایک بار پھر اپنے خیالات اور منصوبوں سے آگاہ کرنے کے منتظر ہیں۔ یاد رہیکہ ایوان کی نومنتخبہ اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ٹرمپ کو گذشتہ ہفتہ روایتی اسٹیٹ آف دی یونین (SOTU) خطاب کیلئے مدعو کیا تھا جس کے بعد 29 جنوری کو کانگریس کے مشترکہ سیشن کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ ٹرمپ نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کیلئے بے چین ہیں کیونکہ اس کے ذریعہ انہیں دنیا کو بہت کچھ کہنا ہے، بہت کچھ بتانا ہے۔