حیدرآباد/21 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاستوں میں انتخابی عمل کی نگرانی کیلئے دیگر ریاستوں کے الیکشن کمشنرس کو خصوصی مبصرین کے طور پر مقرر کرنے کا الیکشن کمشنرس اسٹینڈنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلہ کے تحت چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن انتخابات کی نگرانی کیلئے خصوصی مبصر کے طور پر تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر ریٹائرڈ آئی اے ایس سی پارتھا سارتھی چندی گڑھ روانہ ہوئے۔ انہوں نے مقامی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ پارتھا سارتھی نے کہا کہ دیگر ریاستوں کے الیکشن کمشنرس کو مبصرین مقرر کرنے سے انتخابی عمل میں شفافیت پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں آندھرا پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، ٹاملناڈو اور میزورم میں وہ انتخابی عمل کی نگرانی کرچکے ہیں۔ چندی گڑھ میونسپل کارپوریشن کیلئے 20 تا 25 ڈسمبر پارتھا سارتھی نے دورہ کرتے ہوئے مختلف عہدیداروں سے ملاقات کی۔