اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد: اسٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدہ پر ریٹائرڈ آئی اے ایس عہدیدار سی پارتھا سارتھی کے تقرر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ۔ ہائی کورٹ نے اس سلسلہ میں حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ پی ستیہ نارائنا نامی ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر کا تقرر ریاستی گورنر کی مرضی سے کیا جانا چاہئے لیکن پارتھا سارتھی کے معاملہ میں ریاستی حکومت نے اپنے طور پر کارروائی کی ہے۔ عدالت نے حکومت ، اسٹیٹ الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں سے اندرون چار ہفتے موقف واضح کرنے کی ہدایت دی ہے۔