اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی ای) پرانے مقناطیسی پٹی والے ڈیبٹ کارڈوں کو غیر فعال کرے گا۔ اس کےلیے بینک کے صارفین کو 31 دسمبر 2019 تک ان لوگوں کو کاڑدز نئے بنانے کی ضرورت ہے۔
ان کارڈز کو اگر درست نہیں کیا گیا تو 31 دسمبر 2019 کے بعد غیر فعال کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس طرح کے کارڈوں پر لگاتار دھوکہ دہی کے پیش نظر فیصلہ لیا گیا تھا۔
اس ٹکنالوجی میں ایمبیڈڈ مائکرو پروسیسر چپ کارڈ ہولڈر ڈیٹا کو اسٹور اور محفوظ کرتی ہے۔
ایس بی آئی نے ٹویٹ کیا ، “آپ کے مقناطیسی پٹی ڈیبٹ کارڈز کو 31 دسمبر 2019 تک اپنے علاقہ کی برانچ میں زیادہ محفوظ ای ایم وی چپ اور پن پر مبنی ایس بی آئی ڈیبٹ کارڈ میں تبدیل کرنے کے لئے درخواست دیں۔ آن لائن ادائیگیوں کے لئے زیادہ سے زیادہ سیکیورٹی اور اضافی سیکیورٹی کے ساتھ حفاظت کا انتظام کریں تاکہ آپ کو دھوکہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ای ایم وی چپ ڈیبٹ کارڈ ہوم برانچ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اور جو بھی صارفین انٹرنیٹ بینک کا استعمال کرتے ہیں وہ ان لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ مقناطیسی پٹی کارڈ کی جگہ ای ایم وی چپ ڈیبٹ کارڈ کی جگہ لینے کیلئے کوئی معاوضہ نہیں ہے۔