نئی دہلی۔17 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ فائر سرویس حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک آف انڈیا سنسد مارگ کی چھٹویں فلور پر آگ بھڑک اٹھی۔ لیکن اس واقعہ میں کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چیف فائر آفیسر انل گارگ کے مطابق آگ لگنے کے واقعہ صبح 8:10 کو پیش آیا جس کے ساتھ ہی سات فائر انجن مقام حادثہ پر پہنچ گئے جس پر آدھا گھنٹہ بعد ہی قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا۔