اسٹیٹ سروسیس بشمول ریلویز اور اسٹاف سلیکشن کمیشن

   

رکروٹمنٹ کے لیے اقلیتی امیدواروں کو مفت کوچنگ
حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل کے ذریعہ اسٹیٹ سروسیس بشمول ریلویز اور اسٹاف سلیکشن کمیشن رکروٹمنٹ کے لیے ریاست تلنگانہ کے اقلیتی امیدواروں کو 3 ماہ کے فاونڈیشن کورس کے لیے مفت کوچنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ جس کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں جو 13 فروری سے وصول کی جائیں گی اور درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 9 مارچ ہے ۔ کلاسیس کا آغاز 15 مارچ سے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹیڈی سرکل ، تھرڈ فلور ، جامعہ نظامیہ کامپلکس ، روبرو ایس بی آئی گن فاونڈری ہوگا ۔ اس کے لیے کسی بھی ڈسپلین میں گریجویٹ امیدوار جو برسر روزگار نہ ہوں یا کوئی دوسرا کورس نہیں کررہے ہوں اور حکومت کی اسپانسر اس طرح کی کوچنگ سے استفادہ نہ کئے ہوں اور عمر ، کوالیفیکیشن کے سلسلہ میں ٹی ایس پی ایس سی ، آر آر بی ، ایس ایس سی وغیرہ جیسے اداروں کے اصول و قواعد کے مطابق بھی اہلیت رکھتے ہوں اہل ہوں گے ۔ امیدواروں کو درخواست فارم کے ساتھ ایس ایس سی سرٹیفیکٹ کی کاپی ، انٹر میڈیٹ سرٹیفیکٹ کی کاپی ، ڈگری سرٹیفیکٹ کی کاپی ، آدھار کی کاپی اور دو پاسپورٹ سائز فوٹوز منسلک کرنا ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 040-23236113 پر ربط کریں ۔۔