حیدرآباد۔26؍جون(راست)گورنر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی گڈم پرساد کمار نے تلنگانہ رائفلس اسوسی ایشن کے زیراہتمام حیدرآباد میں منعقدہ11 ویں تلنگانہ اسٹیٹ شوٹنگ کا مپٹیشنس ان ایر اسمال بور اینڈ شاٹ گن ایونٹ میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ، سلور اور برونز میڈلس حاصل کرنے والے شوٹنگ اتھیلیٹس کو جن میں لیشا کرن، سوریہ کرن، ثاقب بن طریف اور حافظ حسان بن طریف بھی شامل ہیں مبارک باد دی۔ پرسادکمار نے جو یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایس اے ٹی جی شوٹنگ رینجس کے آڈیٹوریم میں ایونٹ کی اختتامی تقاریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے کہا کہ تلنگانہ میں برسراقتدار اے ریونت ریڈی کی زیرقیادت کانگریس حکومت کھلاڑیوں کو سرکاری ملازمتوں میں اسپورٹس کوٹہ میں تحفظات فراہم کررہی ہے۔ لیشاکرن نے ویمنس کے زمرہ میں سات گولڈ میڈل حاصل کئے اور سوریہ کرشنا منس سکشن میں پانچ میڈلس کے مستحق قرار پائے، جن میں دو گولڈ میڈلس بھی شامل ہیں۔ جہاں تک ممتاز برنس مین عبداللہ بن طریف کے فرزندان ثاقب بن طریف اور حافظ حسان بن طریف کا تعلق ہے ثاقب بن طریف نے تلنگانہ اسٹیٹ شوٹنگ چمپئن شپ کے اسکیٹ ایونٹ (سینئر زمرہ) میں گولڈ میڈل اور حافظ حسان بن طریف نے اسکیٹ ایونٹ (جونیر زمرہ) میں گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ثاقب بن طریف اور حافظ حسان بن طریف نے تلنگانہ اسٹیٹ شوٹنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کئے۔