اسٹیٹ فنگر پرنٹس بیورو میں سینکڑوں جائیدادیں مخلوعہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : چوری ، قتل ، لوٹ مار ، سرقہ ڈکیتی و کسی بھی قسم کے جرائم کی تحقیقات میں فنگر پرنٹ کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ لیکن افسوس کے اس انتہائی اہم ترین شعبہ میں کئی جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ ریاستی محکمہ پولیس کے تحت کام کرنے والے اسٹیٹ فنگر پرنٹ بیورو میں کل منظورہ جائیدادیں 155 پائی جاتی ہیں ۔ جن میں 102 مخلوعہ ہیں ۔ یہ اعداد و شمار سنٹرل فنگر پرنٹ بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں ۔ اس ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ڈائرکٹر پوسٹ کے ساتھ 5 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور 39 انسپکٹرس کے پوسٹ خالی ہیں جب کہ منظوری 77 سب انسپکٹرس کی جائیدادوں میں سے 26 پر تقرر ہوا اور 51 خالی ہیں ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹرس کی 33 جائیدادوں میں 8 مخلوعہ پائی جاتی ہیں ۔ اتنی بڑی کمزوری کے باوجود اس ادارے کی جانب سے سال 2020 میں کوئی پینڈنگ کیس نہیں رہا ۔ اس ادارے کے اقدامات قابل ستائش ہیں ۔۔ ع