اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی تلنگانہ کا سہ ماہی جائزہ اجلاس

   

جے سوامی ناتھن چیف جنرل منیجر ایس بی آئی نے تلنگانہ میں بینکس کی کارکردگی پیش کی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : اسٹیٹ لیول بینکرس کمیٹی (SLBC) تلنگانہ نے اس کی 22 کوارٹرلی ریویو میٹنگ طلب کرتے ہوئے دسمبر 2018 میں ختم ہونے والے سہ ماہی میں بینکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور بتایا کہ بینکس کے جملہ ڈپازٹس میں اس سال کے دوران 20,091 کروڑ روپئے تک اضافہ ہوا اور 31 دسمبر 2018 کو یہ 4,33,036 کروڑ روپئے ہے ۔ اس موقع پر تلنگانہ میں بینکس کی کارکردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے سوامی ناتھن ، چیف جنرل منیجر ، ایس بی آئی اور صدر ایس ایل بی سی نے کہا کہ اس سال کے دوران بینکس کے جملہ ڈپازٹس میں 20,091 کروڑ روپئے تک اضافہ ہوا ۔ (4.86%) اور یہ 31 دسمبر 2018 کو 4,33,036 کروڑ روپئے رہے ۔ مختصر مدتی زرعی قرضہ جات ( کراپ لونس ) میں ربیع کے تحت 5,226 کروڑ کے قرضہ جات دئیے گئے تاہم فروری 2019 کے ختم تک بینکس 9,772 کروڑ روپئے دئیے ۔ اس سال کے دوران کسانوں کو 13,467 کروڑ روپئے کے انوسٹمنٹ کریڈٹ ( ٹرم لونس ) دئیے گئے ۔ ایم ایس ایم ای سگمنٹ کے تحت بینکس کی جانب سے اس سہ ماہی کے دوران 8973 کروڑ روپئے کے قرضہ جات دئیے گئے اور سال کے دوران 28,717 کروڑ روپئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے بینکس کی مزید کارکردگی کا بھی احاطہ کیا گیا ۔ جس میں پردھان منتری مدرا یوجنا ، پردھان منتری سرکشا بھیما یوجنا کے تحت فراہم کئیے جانے والے قرضہ جات شامل ہیں ۔ اس میٹنگ میں سندیپ سلطانیہ ، سکریٹری ( آئی ایف ) حکومت تلنگانہ ، راہول بوجا ، کمشنر زراعت ، سبرتا داس ریجنل ڈائرکٹر ، آر بی آئی وجئے کمار ، سی جی ایم نبارڈ اور دوسروں نے شرکت کی ۔۔