اسٹیٹ ٹائیگر پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کا فیصلہ

   

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے ریاست میں شیروں کی آبادی کے تحفظ کے لئے اسٹیٹ ٹائیگر پروٹیکشن فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 112 رکنی مسلح اسٹیٹ ٹائیگر پروٹیکشن فورس کی قیادت اسسٹنٹ کنزرویٹر فاریسٹ کریں گے تاکہ تلنگانہ کے مقامات امرآباد اور کاول ٹائیگر ریزرویوس میں شیروں کی آبادی کا تحفظ کیا جاسکے۔ اسٹیٹ فاریسٹ پروٹیکشن کمیٹی کی قیادت چیف سکریٹری ایس کے جوشی کررہے ہیں۔ آج یہاں اپنے اجلاس میں اُنھوں نے یہ فورس تشکیل دی۔