نئی دہلی : پرگتی شیل شکشک نیائے منچ اورگورنمنٹ اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن نے دہلی حکومت سے ‘اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ’ 2022کے لیے منتخب اساتذہ کو انعام کے طور پر ایک لاکھ روپے نقد اور دو انکریمنٹ اور ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے ۔ پرگتی شیل شکشک نیائے منچ کے سینئر لیڈر اور اسٹیٹ اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن (ضلع سکریٹری) انجو کمار اہلاوت نے ریاستی ٹیچر ایوارڈ-2022 کے لیے منتخب ریاست کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان اساتذہ نے تعلیم کے میدان میں بہترین خدمات کے لئے حکومت نے نوازا ہے ۔ اساتذہ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باوقار اسٹیٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے انتخاب سے اساتذہ کے حوصلے بلند ہوں گے اور اسکولوں کے دیگر اساتذہ کو مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی۔