اسپائس جیٹ کا اقل ترین کرایہ 987روپئے

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 12مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کفایتی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے چاردن کے سیل کا اعلان کیاہے جس میں سبھی ٹیکس سمیت گھریلو روٹس پر کرایہ 987روپئے سے اور بین الاقوامی روٹس پر 3699روپئے سے شروع ہورہاہے ۔ایئر لائن نے جمعرات کو بتایاکہ آفر28فروری 2021تک کے سفر کے لیے ہے اور بکنگ آج سے 15مارچ تک کرائی جاسکتی ہے ۔اس کے تحت چنندہ روٹس پر محدود نشستیں دستیاب ہیں جو ‘پہلے آؤ ،پہلے پاؤ’کی بنیاد پر ملیں گی ۔آفر میں بکنگ کرانے پر مسافروں کو مفت کھانا بھی دیاجائیگا ۔آفر کے تحت 987روپئے کا سب سے کم کرایہ بنگلورو۔چنئی ، باگڈوگڑا ۔گوہاٹی ،احمدآباد ۔جیسلمیر اور چنئی ۔حیدرآباد جیسے مخصوص روٹس کے لیے رکھاگیاہے ۔چنئی سے کولمبوکا کرایہ 3699روپے ،بینکاک سے کولکاتہ کا 4099روپئے ،ڈھاکہ سے کولکاتہ کا 4299روپئے اور کولکاتہ سے ڈھاکہ کا 4399روپئے رکھاگیاہے ۔ٹکٹ کی بکنگ سفرسے کم سے کم 14دن پہلے کرانی ہوگی ۔