گروگرام، 4 ستمبر (یو این آئی) کفایتی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے بحرین کی سرکاری ایئرلائن گلف ایئر کے ساتھ ایک انٹرلائن معاہدے پر دستخط کیا ہے جس سے اس کے مسافروں کو بحرین کے راستے مغربی ایشیا، افریقہ، یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی حاصل ہوگی۔ اسپائس جیٹ نے جمعرات کے روز بتایا کہ اس معاہدے کے تحت اس کے مسافر صرف ایک ٹکٹ بک کرکے بہ آسانی مغربی ایشیائی ممالک، افریقہ، مشرق وسطیٰ اور یورپ جا سکیں گے جبکہ گلف ایئر کے مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستان آ سکیں گے۔ نئے معاہدے کے تحت ٹکٹوں کی فروخت آئندہ سال کے آغاز میں ہونے کی توقع ہے ۔