اسپائس جیٹ کی نجف اشرف کیلئے کل سے خصوصی پروازیں

   

نئی دہلی، 17 اکتوبر (یو این آئی) نجی فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی اسپائس جیٹ عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے لیے ہفتے کے روز سے خصوصی پروازیں شروع کرے گی۔ایئر لائن نے جمعہ کے روز ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وہ ممبئی سے 18 اکتوبر سے 29 مارچ تک ہر نو دنوں بعد نجف اشرف کے لیے ایک پرواز شروع کرنے والی ہے ۔ اسی طرح احمد آباد سے 19 اکتوبر سے 30 مارچ تک ہر نو دنوں بعد ایک پرواز کی شروعات کرے گی۔ ممبئی کے لیے واپسی کی پرواز 27 اکتوبر سے 29 مارچ تک ہر نو دنوں بعد اور احمد آباد کے لیے 28 اکتوبر سے 30 مارچ تک ہر نو دنوں بعد دستیاب ہوگی۔
نجف اشرف مسلمانوں کے لیے ایک مقدس شہر ہے ، جہاں حضرت امام علی کے روزے کی زیارت کے لیے بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں۔ اسپائس جیٹ نجف کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے والی پہلی ہندوستانی ایئر لائن ہے ۔