آگرہ : یو پی کے آگرہ کے تاج گنج علاقہ میں اسپا سنٹر کی آڑ میں سیکس ریاکٹ چلایا جارہا تھا ۔ جمعہ کی شام تاج گنج علاقہ میں آگرہ پولیس نے 6 مرد اور 5 خواتین سمیت 11لوگوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سیکس ریاکٹ چلانے والے گینگسٹر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ تمام ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔ پولیس نے یہ کارروائی لوکل انٹلی جینس یونٹ کی رپورٹ پر کی ہے ۔ تاج گنج کے بنسل نگر میں ایک گاؤں دکان میں اسپا سنٹر کی آڑ میں پانچ ماہ سے جسم فروشی کا دھندہ چل رہا تھا ۔