اسپتال سے نوزائیدہ کے اغوا کا معاملہ حل

   

حیدرآباد۔ 20 مارچ (یو این آئی) آندھراپردیش چتور سرکاری اسپتال سے پانچ دن کے نوزائیدہ کے اغواکا معاملہ حل کرکے پولیس نے اس کو علاج کیلئے گنٹور منتقل کردیا ۔پولیس نے دو اغواکنندوں کو گرفتار کیا۔بتایاجاتا ہے کہ اغواکنندوں نے پوترا نامی خاتون کیلئے اس کا اغواکیاتھا۔ پولیس نے بچہ کو تلاش اورملزمین کی نشاندہی کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔