حیدرآباد ۔2۔ مارچ (سیاست نیوز) اسپرنگ فیلڈس گرلز اسکول کے زیر اہتمام 8 مارچ صبح 10 تا شام 6 بجے یوم خواتین منایا جائے گا ۔ اسپرنگ فیلڈ گرلز اسکول واقع بنڈلہ گوڑہ قریب چندرائن گٹہ میں اس موقع پر مختلف پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ صبح 10 تا سہ پہر 3 بجے مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ آئی آئی ایچ ایم کی جانب سے کوکری مقابلے ہوں گے۔ شام 4 تا 6 بجے خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوع پر مباحثہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ خواتین کیلئے خصوصی شاپنگ اسٹالس اور فوڈ کورٹ کی سہولت دستیاب رہے گی۔ خواتین اور طالبات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔