حیدرآباد۔4 جولائی (ایجنسیز) مداح ہمیشہ جنوب کے سوپر اسٹار پربھاس کی آنے والی فلموں کا انتظار کرتے ہیں۔سال 2025 میں پربھاس نے دھوم مچا دی ہے۔ ان کی فلم کناپا ریلیز ہوچکی ہے جس نے بھی باکس آفس پر100کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم کے علاوہ پربھاس کی ایک اور فلم کا ٹریلر آ گیا ہے۔ ان کی فلم راجہ صاب کے ٹریلر کو خوب پسند کیا گیا۔ اس فلم کے ذریعے پربھاس پہلی بارکسی ہارر کامیڈی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ ان دو فلموں کے علاوہ پربھاس فی الحال سینڈی ریڈی وانگا کی آنے والی فلم اسپرٹ کا بھی حصہ ہیں۔ اب اس فلم کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئیں ہیں۔ فلم اسپرٹ کے بارے میں بات کی جائے تو فلم کے بارے میں چرچا ہے لیکن اس کی شوٹنگ کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ اب فلم کے ڈائریکٹر سندیپ ریڈی وانگا کے بھائی پرانے نے بتایا ہے کہ ان کی فلم اسپرٹ کی شوٹنگ کب شروع ہونے والی ہے۔ پرانے کے مطابق اسپرٹ کی شوٹنگ ستمبر 2025 میں شروع ہوگی اور اس کی شوٹنگ بھی طویل عرصے تک چلے گی۔