اسپنرس کلید ہوں گے :سدرہ

   

کراچی ۔ پاکستانی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیزکے خلاف اسپنرزکی کارکردگی اہم ہو گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ گھریلو میدانوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں بھی میچز جیتے ہیں یہاں بھی اچھا کھیلیں گے۔ سدرہ امین نے مزید کہا ہے کہ پریکٹس میں کٹ، پل اور پاور ہٹنگ کی خصوصی تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کا موسم یکساں ہے، ہمارے میچز کم ہوتے ہیں لیکن ہم فٹنس پر مکمل توجہ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچزکھیلے جائیں گے جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریزکا پہلا ون ڈے مقابلہ 18 اپریل کو ہوگا۔