اسپورٹس انڈیا ایکسپو 2022 کھیلوں کے فروغ کا موقع

   

گریٹر نوئیڈا میں 4 سے 6 اگست تک انعقاد ۔ سودیش کمار اور پیوش جین کی پریس کانفرنس

نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) اسپورٹس گڈز ایکسپورٹ پروموشن کونسل جسے وزارت تجارت اور وزارت ایم ایس ایم ای، حکومت ہند کی سرپرستی حاصل ہے، اس کے علاوہ ’’اسپورٹس انڈیا 2022‘‘ ایکسپو، کانفرنس اور ایوارڈز کا انعقاد 4 تا 6 اگست انڈیا ایکسپو سنٹر گریٹر نوئیڈا، اتر پردیش میں فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) کے تعاون سے انڈین ایگزبیشن سرویسز اور اسپورٹس انڈیا فاؤنڈیشن کے مشترکہ زیراہتمام کیا جائے گا۔ یہ اطلاع اسپورٹس انڈیا فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سودیش کمار اور پی ای ایف آئی کے نیشنل سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں مشترکہ طور پر دی۔ اس موقع پر سپا انڈیا کے ڈاکٹر دیویندر اروڑہ بھی موجود تھے ۔ ہاکی کے ڈروناچاریہ ڈاکٹر اے کے بنسل نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹ سے ملک میں کھیلوں کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس طرح کی تقریبات زیادہ سے زیادہ مقدار میں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ کھیل کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور لوگوں کو کھیل کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ مدد مل سکے ۔ پروگرام کے آرگنائزنگ سکریٹری سودیش کمار نے بتایا کہ اسپورٹ انڈیا ایکسپو کا انعقاد پچھلے 10 برسوں سے کیا جا رہا ہے اور ہر سال کھیلوں کے ماہرین اور کھیل پیشہ ور افراد اس ایونٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔ اسپورٹس انڈیا ایکسپو 2022 کانفرنس اور ایوارڈز ان لوگوں اور اداروں کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے جو کھیلوں، کھیلوں سے جڑے بزنس، اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے وابستہ ہیں اور ہندوستان میں کھیلوں کو ترقی دینے کے خواہشمند ہیں۔ یہ ہندوستان میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے خیالات کے تبادلے ، علم کا اشتراک کرنے کا ایک کھلا پلیٹ فارم بھی ہے ۔ اس کا بنیادی مقصد ہندوستان کو عالمی کھیلوں میں ایک اہم کھلاڑی بنانا ہے ۔ پی ای ایف آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر پیوش جین نے بتایا کہ 4اگست کو اس اسپورٹ انڈیا ایکسپو میں پی ای ایف آئی کے ساتھ مل کر اسپورٹ انڈیا کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں موضوع کے ماہر کھلاڑیوں، کوچز اور فزیکل ایجوکیٹرز کو بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی اور یہ ایونٹ کھیلوں اور جسمانی تعلیم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پروگرام میں یوپی حکومت کے وزیر کھیل گریش یادو، کرکٹر مدن لال، جیور کے ایم ایل اے دھیریندر سنگھ، پنجاب اسپورٹس یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جے ایس چیمہ، و دیگر نے شرکت کی۔
لکشمی بائی نیشنل کالج آف انڈیا۔ فزیکل ایجوکیشن تریویندرم کے پرنسپل ڈاکٹر کشور سمیت کھیل سے محبت کرنے والے بڑی تعداد میں موجود رہیں گے ۔