اسپورٹس بائیک کا سرقہ کرنے والے سارقین گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔12 ۔جولائی (سیاست نیوز) آصف نگر پولیس نے اسپورٹس بائیک کے سرقہ میں ملوث تین رکنی بین ریاستی ٹولی کو گرفتار کرلیا۔ جوائنٹ کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر اے آر سرینواس نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ شیوراتری چندو ہے جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے ہے ۔ وہ اپنے دیگر ساتھیوں سی ایچ شیوا ناگا تیجا اور جی مدھوکی مدد سے شہر کے مختلف مقامات میں موٹر سیکلوں کا سرقہ کیا کرتا تھا ۔ مسٹر سرینواس نے کہا کہ چندو ایک خطرناک عادی سارق ہے اور وہ اکثر پارک کی ہوئی قیمتی اسپورٹس بائیک کو نشانہ بناتے ہوئے اس کا سرقہ کیا کرتا تھا اور بعد ازاں اسے فروخت کردیتا۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا ہے کہ مذکورہ سارقین اسپورٹس بائیک کے قفل کو سیفٹی پن کے ذریعہ کھول کر اس کا سرقہ کیا کرتے تھے اور یہ تکنیک یو ٹیوب کے ذریعہ سارقین نے سیکھی تھی۔ آصف نگر علاقہ میں اسپورٹس بائیک کا سرقہ کیا گیا تھا اور پولیس نے ان کے قبضہ سے 8 مسروقہ موٹر سیکلیں برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کر کے جھیل بھیج دیا گیا۔