نئی دہلی: جوائنٹ سکریٹری (اسپورٹس) نے 29جون او ر 2 جولائی کو نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں کے نمائندوں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کئے ۔ میٹنگوں میں نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں کی طرف سے اسپورٹس کوڈ 2011کی دفعات پر عمل درآمد یقینی کرنے کیلئے 4فروری کو منعقدہ گزشتہ میٹنگ کے بعد کی پیشرفت کے طورپر نیشنل اسپورٹس فیڈریشنوں (این ایس ایف) کی طرف سے ان کے قیام / ضمنی قوانین میں ترمیم کرنے کے بارے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزارت نے این ایس ایف کی تسلیم شدید حیثیت کی تجدید کی تاکہ آئندہ اولمپک کھیلوں اور پیرالمپک کھیلوں سمیت بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہ ہو اور مقررہ ایونٹس بلارخنہ منعقد کئے جاسکیں۔ این ایس ایف کے نمائندوں کو پھر سے مطلع کیا گیا کہ کھول کوڈ پر عمل درآمد کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ کی طرف سے نگرانی کی جارہی ہے ۔