اسپورٹس کونسل میں مختلف جائیدادوںکیلئے فارم جمع کرنے والے امیدواروں کا احتجاج

   

سری نگر: سپورٹس کونسل میں پانچ برس قبل مختلف جائیدادوںکو پر کرنے کے لئے فارم جمع کرنے والے امیدواروں نے جمعرات کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘ہمیں انصاف دو’ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے اور کونسل کی طرف سے سلیکشن لسٹ جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر شوکت احمد نامی ایک احتجاجی نے کہا کہ ہم نے سال 2016 میں سپورٹس کونسل میں مختلف جائیدادوںجیسے جونیئر کوچ، گراؤنڈ انچارج کے لئے فارم جمع کئے ہیں لیکن آج تک سلیکشن لسٹ نہیں نکالا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام دروازے کھٹکھٹائے لیکن ہر جگہ ٹال مٹول کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے بھی سال 2018 میں کونسل کو لسٹ نکالنے کے لئے چار ماہ کا وقت دیا تھا لیکن اس کے باوجود بھی آج تک لسٹ نہیں نکالا گیا۔احتجاجیوں نے کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلیکشن لسٹ نکالیں۔