نئی دہلی : وزیراسپورٹس کرن رجیجو نے آج کہا کہ وہ حکومت سے مزید فنڈس پوچھنے کے معاملہ میں کھلا ذہن رکھتے ہیں بشرطیکہ اس کی اولمپک سال میں ضرورت پڑے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مالی سال 2021-22 ء کیلئے ان کی وزارت کا بجٹ الاٹمنٹ کٹوتی کے باوجود اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے اتھلیٹس کی تمام ضرورتیں پوری کی جارہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے پیر کو اسپورٹس کیلئے 2596.14 کروڑ روپئے کا بجٹ مختص کیا جو گذشتہ سا ل کے مقابل 230.78 کروڑ روپئے کم ہے۔