’اسپیس ایکس‘ میں نوکری پانے والا 14 سالہ انجینئر کیرن قازی

   

نیویارک: امریکہ کی سب سے بڑی خلائی تحقیقات کے لیے ایئر کرافٹ اور راکٹ تیار کرنے والی کمپنی ’SpaceX‘ میں ملازمت کا حصول مقدر کی بات ہے۔ اس عالمی شہرت یافتہ کمپنی میں ملازمت کی آفر ایک کم عمر انجینیر 14سالہ کیرن قازی کو بھی کی گئی ہے جو کم عمر کالج گریجویٹس میں سے ایک ہے اور اب ’اسپیس ایکس‘ میں ملازمت کی تیاری کررہا ہے۔کیرن قازی کی کہانی اس وقت سامنے Hئی جب مقامی میڈیا نے بتایا کہ وہ 17 جون کو سانتا کلارا یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری لینے کی تیاری کر رہا ہے۔برطانوی اخبار’گارڈین‘ کے مطابق کیرن کے خاندان کو پہلی بار اس کی جدید ذہانت کا پتہ اس وقت چلا ،جب اس نے صرف دو سال کی عمر میں بولنا اور مکمل جملے بنانا شروع کیے تھے۔اس نے کنڈرگارٹن میں نیشنل پبلک ریڈیو بھی سنا اپنے اساتذہ اور ہم جماعت کو اپنی سنی کہانیوں کے بارے میں بتایا۔جب اس کے گھر والوں کو معلوم ہوا کہ اس کا ا?ئی کیو بہت زیادہ ہے (99.9%) تو اس وقت اس کی عمر نو سال تھی۔ اس نے 11 سال کی عمر میں کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے سانتا کلارا یونیورسٹی جانے سے پہلے لاس پوزیٹاس کمیونٹی کالج میں داخلہ لیا۔اس نے ایک موقع پر ٹیکنالوجی کمپنی انٹیل کی ریسرچ لیب میں یونیورسٹی کی انٹرن شپ بھی حاصل کی تھی۔حال ہی میں ارب پتی ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کی انٹرنیٹ سروس اسٹار لنک نے کیرن قازی کا انٹرویو کیا جس کے بعد آئندہ ماہ جولائی میں اس کی ملازمت کا آغاز ہوگا۔اس کے علاوہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ سانتا کلارا سے گریجویشن کرنے کے بعد واشنگٹن میں ایک جگہ ریڈمنڈ منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ Starlink میں ملازمت کے دوران دفتر کے قریب رہائش اختیار کی جا سکے۔ اس نے اپنی ماں کو اپنا سب سے بڑا حامی قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ میں ہمیشہ اس کا شکر گذار ہوں۔