اسپیس ایکس نے خلاء میں راکٹ بھیج کر تاریخ رقم کی

,

   

واشنگٹن 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نجی کمپنی اسپیس ایکس نے پہلی بار ناسا کے دو خلابازوں رابرٹ بہنکن اور ڈوگلس ہرلے کے ساتھ فالکن 9 راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ 2010میں خلائی جہازکے لانچ پر وقفہ کے بعد امریکہ سے ناسا خلابازوں کے ساتھ راکٹ کا اب یہ پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو خانگی کمپنی کی جانب سے عملہ کے ساتھ بھیجا گیا ۔ پہلا تاریخی مشن ہے ۔ ناسا نے دو خلابازوں ڈگ ہرلی و بوب بینکن کے ساتھ اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 22منٹ پر خلا کیلئے روانہ کیا۔اس سے قبل 28 مئی کو راکٹ کولانچ کیا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ اسے منسوخ کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی کسی نجی کمپنی نے پہلی مرتبہ کوئی راکٹ خلا میں بھیجا ہے اور وہ بھی ایسے وقت ‘جب دنیا کورونا وائرس کے قہر سے نبردآزما ہے ۔

اسپیس ایکس نے تاریخ رقم کی:ڈونالڈ ٹرمپ
واشنگٹن 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ نجی کمپنی اسپیس ایکس نے پہلی بار ناسا کے دو خلابازوں کے ساتھ فالکن 9 راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ٹرمپ نے اسپیس ایکس کے کامیاب راکٹ لانچ کو امریکہ کے عزائم کے نئے دور کی شروعات قراردیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابقہ قائدین نے ہمارے خلابازوں کو خلا میں بھیجنے دوسرے ممالک پر چھوڑ دیا تھا۔اب مزید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2010میں خلائی جہازکے لانچ پر وقفہ کے بعد امریکہ سے ناسا خلابازوں کے ساتھ راکٹ کا اب یہ پہلا کامیاب لانچ تاریخ کا باب بن گیا ۔ناسا نے دو خلابازوں ڈگ ہرلی و بوب بینکن کے ساتھ اسپیس ایکس کے فالکن راکٹ کو مقامی وقت کے مطابق شام چار بج کر 22منٹ پر خلا کیلئے روانہ کیا۔اس سے قبل 28 مئی کو راکٹ کولانچ کیا جانا تھا لیکن خراب موسم کی وجہ اسے منسوخ کردیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی کسی نجی کمپنی نے پہلی مرتبہ کوئی راکٹ خلا میں بھیجا ہے اور وہ بھی ایسے وقت ‘جب دنیا کورونا وائرس کے قہر سے نبردآزما ہے ۔