اسپیس ایکس کا راکٹ لینڈنگ کے بعد پھٹ پڑا

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : اسپیس ایکس کی ایک آن لائن ویڈیو کے مطابق اسپیس ایکس کا اسٹارشپ بغیر پائلٹ پروٹو ٹائپ ایک تجرباتی پرواز کے دوران لینڈنگ کے فوراً بعد زمین پر پھٹ گیا۔ اسٹارشپ راکٹ سیریل نمبر 10 یا ایس این 10 سے پرواز کے بعد نیچے سے شعلوں کو نکلتے ہوئے دیکھا گیا اور یہ لینڈنگ کے چند ہی منٹ کے بعد پھٹ گیا۔ فوری طور پر دھماکے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔